اے پی: فلم گنٹورکارم کے پری ریلیز ایونٹ کے موقع پر بھگدڑ،لاٹھی چارج میں کئی افرادزخمی

فلم گنٹورکارم کے پری ریلیز ایونٹ کے موقع پر افراتفری کا ماحول آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں دیکھاگیا کیونکہ مداحوں اور فلم دیکھنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی۔

ہجوم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔اس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔گنٹورکارم فلم کی ہدایت کاری تریوی کارم نے کی ہے۔اس فلم کے اداکاروں میں مشہور تلگو اداکارمہیش بابواورسری سیلا ہیں۔

یہ فلم 12جنوری کو تھیٹرس میں دکھائی جائے گی تاہم اس کو دکھائے جانے سے پہلے ہی اس فلم کے تعلق سے مداحوں میں کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔اس فلم کو ہاسن اور ہریکا کریشنس نے پروڈیوس کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد: کوکٹ پلی ، قومی شاہراہ پرلاری کار سے ٹکراگئی

Read Next

عوامی حکمرانی پروگرام۔15جنوری تک ڈاٹاانٹری کاکام مکمل کرلیاجائے گا:کمشنر جی ایچ ایم سی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular