ٹرین میں ایگ بریانی کھانے کے بعد 9مسافرکی بگڑی صحت

ٹرین میں انڈا بریانی کھانے کے بعد 9مسافرین کی صحت خراب ہوگئی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔ بریانی کھانے کے نصف گھنٹہ کے بعد ہی 5مسافرین نے الٹیاں شروع کردیں۔ وشاکھاپٹنم سے جانے والی دو ٹرینوں میں ان مسافرین نے ایگ بریانی کھائی۔

دبروگڑھ ۔کنیاکماری ایکسپریس میں ایگ بریانی کھانے والے 4افراد متاثر ہوگئے۔اس واقعہ کی شکایت حکام کو دی گئی۔ شکایت پر ریلوے پولیس چوکس ہوگئی۔ان مسافرین کو علاج کیلئے فوری طورپر جی جی ایچ اسپتال منتقل کیاگیا
۔پٹنہ سے تمل ناڈوجانے کے سیلم جانے کے دوران 15مسافرین جن کی شناخت مزدوروں کے طورپر کی گئی ہے،وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن میں پٹنہ۔ایرناکولم ٹرین میں بریانی کھائی۔اس ٹرین کے 5مسافرین متاثرہوگئے۔ مسافرین کو اسپتال میں داخل کروادیاگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ کے ٹیکساس میں تلنگانہ کی خاتون کی خودکشی

Read Next

اٹل بہاری واجپئی کو مرکزی وزیرکشن ریڈی کاخراج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular