کرناٹک۔ کم عمر لڑکی کی ہارٹ اٹیک سے موت

دل کی بیماری اور دل پر حملہ اب عام ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے بزرگ افراد عارضہ قلب کا‌شکار ہوا کرتے تھے لیکن اب نوجوان اور بچے بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بعض معاملات میں ان کی جان بھی جا رہی ہے۔ حالیہ دنوں کرکٹ کھیلتے ہوئے، نہانے کے دوران، ورزش کرنے کے دوران کئی افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اب تازہ طور پر اسی طرح کا ایک واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا۔ کم عمر لڑکی ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گئی۔ چکمنگلور، مدگیرا تعلقہ کے کیشولو جوگنا کیرے موضع سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی سروشتی مقامی اسکول میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ وہ آج اسکول جانے کے دوران غش کھا کر گر پڑی اسے مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔

ڈاکٹرس نے بعد معائنہ بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ اتنی کم عمری میں لڑکی کی قلب پر حملے سے موت کی وجہ سے اس کے ارکان خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور اسکول کے ساتھی طلبہ بھی سکتہ میں آگئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

راشن کے چاول کی غیرقانونی منتقلی کی کوشش ناکام, 20کنٹل چاول ضبط

Read Next

بی آرایس دور حکومت میں کئے گئے برقی معاہدوں کی تحقیقات کروانے ریونت ریڈی کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular