
بی آرایس سربراہ و تلنگانہ چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راو کے قافلہ کی پولیس نے تنقیح کی۔ انتخابی مہم کے لئے چیف منسٹر اپنی خصوصی گاڑی پراگتی رتھم میں کھمم پہنچے۔اسی دوران لیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے قافلہ میں شامل دیگرگاڑیوں کے ساتھ ساتھ سی ایم کی گاڑی کی بھی تلاشی لی۔ چیف منسٹر نے الیکشن کمیشن کے عملے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ تعاون پرپولیس نے کے سی آر سے اظہارتشکرکیا۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ ریاست کے چیف منسٹرکی گاڑی کی تلاشی لی گئی ہے۔ قبل ازیں ریاستی وزیرداخلہ محمود علی کے علاوہ ریاستی وزرا کے تارک راما راو اورسبیتا اندرا ریڈی ، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ،اسد اویسی کے گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔