امریکہ کے بعد تلنگانہ سی ایم جنوبی کوریا کے دورے پر، ورنگل ٹیکسٹائل پارک میں سرمایہ کاری کی دی دعوت

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی امریکہ میں کئی سرمایہ داروں سے ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔ تلنگانہ کے ورنگل میں میگا ٹیکسٹائل پارک کو کوریائی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے ایک مثالی مقام کے طور پر فروغ دیا۔ کوریا فیڈریشن آف ٹیکسٹائل انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک کاروباری گول میز سے خطاب کرتے ہوئے، ریونت ریڈی نے ورنگل میگا ٹیکسٹائل پارک کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔

اس تقریب میں کورین ٹیکسٹائل سیکٹر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں ینگون کے چیئرمین کیہاک سنگ، کوفوٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سویونگ جو اور 25 بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز شامل تھے۔ ریونت ریڈی نے جوش و خروش کے ساتھ سرمایہ کاروں کو مدعو کیا۔ جس سے ورنگل اور تلنگانہ کے دیگر حصوں میں اہم سرمایہ کاری کی امیدیں پیدا ہوئیں۔

مثبت ردعمل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ ان کے ساتھی ڈی سریدھر بابو کی قیادت میں ٹاسک فورس، سرمایہ کاوری کے مواقع کو ٹھوس سرمایہ کاری میں تیزی سے تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مونارک ٹریکٹرز حیدرآباد یونٹ کو دے گاوسعت، تلنگانہ میں مینوفیکچرنگ سہولت کی تلاش

Vinkmag ad

Read Previous

اڈانی گروپ کے ساتھ تلنگانہ حکومت کےبزنس تعلقات پر راہول گاندھی کی خاموشی پر کےٹی آر کاسوال

Read Next

ہیٹر لگاتے ہوئے فون پر بات کرنے والا شخص، کرنٹ لگ نے سے ہلاک

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular