
کھمم: ضلع کھمم میں ایک شخص خوفناک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ 40 سالہ مہیش بابو ہنومان مندر کے پاس موجود اپنے گھر میں اپنے کتے کو نہلانے کی تیاری کر رہے تھے ۔اور پانی گرم کرنے کے لیے ہیٹر آن کیا۔ جب ہیٹر آن تھا، اسی دوران انھیں ایک فون آیا۔
مہیش بابو بے خیالی میں ہیٹر کو پانی میں ڈالنے کی بجائےاپنی بغل رکھ کر سوئچ آن کیا۔ جس کی وجہ سے اُنہیں کرنٹ لگ گیا اور نیچے گر گئے۔ مہیش کی گھبرائی ہوئی بیوی درگا دیوی نے مہیش بابو کو ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔
واضح رہےکہ فون سے جتنی آسانیاں اور سہولیتں ہوئی ہیں۔ یہ اتنا ہی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ جس کی مثال گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات کرنا۔ فون پر بات کرتے ہوئے سڑک عبور کرنا۔ یا فون پر بات کرتے یا گیم کھلتے ہوئے دیگر کام کرنا۔ اس سے جان بھی جا سکتی ہے۔ یا بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ جس کی تازہ مثال آپ کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈی آر آئی نے حیدرآباد ایرپورٹ پر ایک کروڑ روپئے کا سونا ضبط کیا