دہلی میں بی جے پی دفتر میں بنڈی سنجے کی بے عزتی: کنگنا رناوت نے گلدستہ قبول کرنے سے انکار کر دیا

Bundi Sanjay disrespected at BJP office in Delhi: Kangana Ranaut refuses to accept bouquet

بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری و کریم نگر لوک سبھا کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی دہلی میں بی جے پی کے دفتر میں آج اس وقت بے عزتی ہوئی جب اداکارہ سے سیاست دان بننے والی کنگنا رناوت نے بنڈی سنجے سے بات بھی نہیں کی اور ان کی طرف سے دئے گئے گلدستہ کو قبول بھی نہیں کیا۔فی الحال سوشل میڈیا پر بنڈی سنجے اور کنگنا رناوت کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بی جے پی کی نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور لوک جنا شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان ایک دوسرے سے مل کر اپنی اپنی کامیابی کی مبارکباد پیش کررہے تھے اس دوران ان دونوں کے قریب میں کھڑے بنڈی سنجے ہاتھ میں گلدستہ لئے کنگنا رناوت کے پاس پہنچ گئے اور انھیں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا تاہم کنگنا رناوت نے بنڈی سنجے کی جانب سے پیش کردہ گلدستہ کو ہاتھ لگا کر وہاں ان سے بات کئے بغیر چلی گئی ۔ یہاں تک کہ انھوں نے بنڈی سنجے کے گلدستہ کو بھی قبول نہیں کیا اور بنڈی سنجے اپنے ہاتھ میں گلدستہ پکڑے ہکا بکا رھ گئے

Vinkmag ad

Read Previous

رنگاریڈی میں واٹس ایپ گروپ کی تصاویر پر تنازعہ: بی جے پی لیڈروں نے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا

Read Next

حیدرآباد، 7 جون : تلنگانہ پلاننگ کمیشن کے نائب صدر ڈاکٹر چناریڈی کی شرکت کے ساتھ پرجاوانی پروگرام دوبارہ شروع: عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اور مسائل پیش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular