آئندہ 5برس وزیراعظم مودی کی قیادت میں کامیاب رہیں گے:ای راجندر

E. Rajendra

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ای راجندر نے کہا ہے کہ آئندہ 5برس وزیراعظم مودی کی قیادت میں کامیاب رہیں گے۔ای راجندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ سے دو وزرا کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کی شمولیت پر ان کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔اس سوال پر کہ انہیں کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی ہے، ای راجندر نے کہا کہ ہر کوئی کابینہ میں شمولیت کی توقع کرتا ہے تاہم ہر شخص کو کابینہ میں جگہ نہیں دی جاسکتی۔ ہر ریاست سے الگ مطالبات سامنے آتے ہیں اور تمام مطالبات کی تکمیل ممکن نہیں ہے۔پارٹی اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو کیا ذمہ داری دی جائے۔ای راجندر نے کہاکہ پارٹی ان کے رول کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ جلد ہی ای راجندر کو کشن ریڈی کی جگہ تلنگانہ بی جے پی کا سربراہ مقررکیاجائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وائی ایس آرکانگریس کے برسراقتدار آنے کی شرط ہارنے والے شخص کی مشتبہ موت

Read Next

تلنگانہ:بائیک، لاری متصادم۔دو نوجوان ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular