
حیدرآباد ۔ پولیس نے بی ٹیک کے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا جو گانجہ فروخت کررہا تھا۔ جوبلی ہلز پولیس نے یہ کاروائی انجام دی۔ پولیس کے بموجب 22سالہ سومیشور ریڈی کرشنا نگر علاقہ میں رہتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی سے بی ٹیک سال آخر کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔
وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے گانجہ کی عادت کا شکار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اس نے گانجہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ گانجہ فروخت کرنا شروع کردیا۔ جوبلی ہلز علاقے میں اسے گانجہ فروخت کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے 170گرام گانجہ بھی برآمد ہوا۔