
حیدرآباد کے مضافات میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادث میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ آج کیسرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تیز رفتار لاری نے مخالف سمت سے آنے والی بائیک کو ٹکر دے دی۔
مہلوکین کی شناخت 37 سالہ کوٹیا اور اس کے ساتھی کے طور پر کی گئی ہے۔ مرنے والوں کا تعلق چیریال سے بتایا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ لاری ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مفرور لاری ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔