ذیابیطس کا عالمی دن: ہندوستان دوسرے نمبر پر

دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ شوگر کے مرض کے علاج میں کلیدی ہارمون اِنسولین کی مشترکہ طور پر دریافت کرنے والے سر فریڈرک بینٹنگ کے یوم پیدائش پر یہ دن منایا جاتا ہے۔۔ یہ دن ذیابیطس کو صحت عامہ کے عالمی مسئلے کے طور پر اس کے خطرات، جلد تشخیص اور بروقت علاج سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) کے تحت شوگر کا عالمی دن دنیا بھر میں ہر سال 14نومبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عام آگاہی پھیلانا اور انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ کو خراج پیش کرنا ہے۔ فریڈرک بینٹنگ کے ساتھ دوسرے سائنس دان جنہوں نے انسولین کی دریافت میں اہم کردار ادا کیا، ان کے نام چارلس بیسٹ اور جان جیمز ریکڈ میکلوڈ ہیں، انہوں نے مل کر 1922ء میں انسولین دریافت کی تھی۔آئی ڈی ایف اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے شوگر کی بڑھتی ہوئے خطرناک شرح کے پیش نظر عوام میں شوگر سے بچاؤ اور بروقت علاج کے لیے عام آگہی پیدا کرنے کیلے پہلی بار 1991 کو شوگر کا عالمی دن منایا تھا۔

ذیابیطس ایک سنگین مرض ہے۔ یہ بیماری اُس وقت ہوتا ہے جب لبلبہ مناسب مقدار میں اِنسولین پیدا نہیں کرپاتے یا جب انسان کا جسم لبلبہ کے ذریعہ پیداکردہ اِنسولین کو موثر طور پر استعمال نہیں کرپاتا۔ذیابیطس سے گردے کی خرابی، دل کے دورے، فالج اور اعضاء کے نچلے حصے کا کٹاؤ کا ایک بڑا کیس ہے۔ ذیابیطس اچانک ہو سکتی ہے اور آنکھوں، خون کی نالیوں، گردے اور اعصاب کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ آنکھوں میں خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا کر بینائی کے مستقل نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ذیابیطس کے عالمی اندازوں میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔

شوگر کی بنیادی وجوہات، میں موٹاپا،غیر صحت مندانہ طرزِ زندگی،خاندان میں شوگر کے مرض کا عام ہونا،غیرمتوازن غذا،بڑھتی ہوئی عمر،بلڈ پریشر،خون میں چکنائی کا عدم توازن،ذہنی تناؤ، ورزش نہیں کرناشامل ہیں۔آئی ڈی ایف ہر سال عالمی دن کو ایک عنوان دیتی ہے جس کامقصد شوگر کی عام وجوہات، اسباب، تحفظ اور باقاعدگی سے علاج کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہوتا ہے اور رواں برس اس تنظیم نے خاندان کی اہمیت کے پیش نظر عنوان دیا

Vinkmag ad

Read Previous

30 نومبرکو حق رائے دہی کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔ رائےدہندوں سےثانیہ مزرا کی اپیل

Read Next

وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا دوہ متحدہ ضلع نظام آباد آج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular