
حیدرآباد: ایک خاتون نے جم میں بچے کو جنم دیا۔ یہ واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ پٹن چیرو منڈل کے اسناپور میں پیش آیا۔
مقامی افراد کے مطابق موسی پیٹ سے تعلق رکھنے والا مہیش آٹو ڈرائیور ہے، اس کی بیوی حاملہ بتائی گئی ہے۔ کل اس کی بیوی اپنے ماں باپ کے گھر سنگاریڈی جانے کے لیے بس میں سوار ہوئی۔ جیسے ہی بس اسنا پر پہنچی اسے درد زہ کی شکایت ہوئی۔ فوری طور پر ساتھی مسافروں نے بس روک کر اسے نیچے اتار دیا اور ایک جم کو ہاسپٹل سمجھ کر اس میں لے گئے۔ خاتون نے وہیں بچے کو جنم دیا۔
ماں اور بیٹا دونوں صحت مند بتائے گئے ہیں۔ بعد ازاں ان دونوں کو ایمبولنس کے ذریعہ سنگا ریڈی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔