ماں باپ، بیوی بچوں کو ذہر دے کر ایک شخص نے خودکشی کرلی

گجرات: ریاست گجرات میں ایک شخص نے اپنے بیوی بچوں اور ماں باپ کو زہر دے کر مار دینے کے بعد خود کشی کر لی۔ یہ واقعہ پالن پور پٹیا علاقے میں پیش آیا۔

منیش سولنکی نامی شخص معاشی مسائل سے پریشان تھا اس نے اپنے خاندان کو زہر دے کر مار دیا اور پھر خود کشی کر لی۔ ممیش سولنکی نے اپنے باپ 65 سالہ کنو بھائی ماں 60 سالہ شوبھن بین بیوی 32 سالہ ریتا بچوں دیکشا سات سال کاویہ پانچ سال اور کوشل تین سال کو کل رات زہر دے دیا اور اس کے بعد پھانسی لے لی۔ معلوم ہوا ہے کہ منیش سولنکی فرنیچر کا کاروبار کیا کرتا تھا اور وہ کنٹریکٹ کے بھی کام کروایا کرتا تھا۔

گزشتہ کچھ دنوں قبل اس نے بعض افراد کو بھاری رقم بطور قرض دی تھی وہ رقم انہوں نے واپس کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے سولنکی مالی پریشانیوں کا شکار ہو گیا اور اس نے کل رات تمام ارکان خاندان کو زہر دینے کے بعد خود پھانسی لے لی۔ مکان سے بو آنے کی شکایت پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے جب دروازہ توڑ کر دیکھا تو ان تمام کی نعشیں پائی گئی۔ پولیس کو مقام واقع سے ایک خودکش نوٹ اور زہر کی بوتل دستیاب ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

شیخ عبداللہ سہیل کا کانگریس سے استعفیٰ، ریونت کو ‘مسلم مخالف’ قرار دیا

Read Next

پٹن چیرو میں خاتون نے جم میں بچے کو جنم دیا

Most Popular