ہم آپ کے خادم ہیں حکمران نہیں، تلنگانہ میں عوامی حکومت،ہر جمعہ پرجا دربار: ریونت ریڈی

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کو آج آزادی حاصل ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں عوامی حکومت کو یقینی بنانے کے لیے اندراماں راج آیا ہے۔ ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے یہ بات کہی۔

سی ایم ، نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل یوں ہی نہیں ہوئی بلکہ قربانیوں کے نتیجہ میں ریاست تلنگانہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام گزشتہ 10 سال سے برداشت کر رہے تھے، پرگتی بھون کے سامنے آہنی پابندیاں لگا دی گئی تھی جسے ہٹا دیا گیا ہے۔

ریونت ریڈی نے تیقن دیا کہ تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست بنایا جائے گا اور جمعہ کی صبح 10 بجے جیوتی راؤ پھولے پرگتی بھون میں پرجا دربار لگایا جائے گا۔ چیف منسٹر نے عوام سے کہا کہ میں آپ کے بیٹے اور آپ کے بھائی کی طرح آپ کی ذمہ داریاں اٹھاؤں گا۔

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ وہ حکمران نہیں عوام کے خادم ہیں، ریونت ریڈی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سال سے صبر کرنے والے طلبہ، بے روزگاروں اور شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کی پہلی کانگریس حکومت کی کابینہ میں مسلم نمائندگی نہیں

Read Next

کانگریس،تلنگانہ میں 6ضمانتوں پر عمل کرے گی: ڈی کے شیوکمار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular