
کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی تلنگانہ میں 6ضمانتوں پر عمل کرے گی جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ڈی کے شیو کمار تلنگانہ وزیراعلی کی حلف برداری تقریب میں کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا کے ساتھ شرکت کی۔
شیو کمارنے میڈیا سے بات کی۔ انھوں نے کانگریس پارٹی کے حق میں خط اعتماد پرریاست کے عوام سے اظہار تشکرکیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جو کچھ بھی کہا ہے اس پر عمل کیاجائے گا۔