جھارکھنڈ کے 2 مزدور ریڈی مکس کانکریٹ مشین میں پس کر ہلاک

حیدرآباد۔ شہر میں پیش آئےعجیب و غریب واقعہ میں ریڈیمکس کانکریٹ مکسر کی صفائی کے دوران دو ورکرس مکسر میں پس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ دلخراش حادثہ شہر کے مضافاتی علاقے پوپال گوڑہ میں پیش آیا، مرنے والوں کی شناخت سورین اور سشل کے طور پر کی گئی ہے جو پوپال گوڑہ میں رہتے ہوئے تعمیراتی کمپنی میں کام کر رہے تھے ان کا تعلق جھارکھنڈ سے بتایا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں ورکرس خج کانکریٹ مکسر میں اتر کر صفائی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک آپریٹر نے مشین کا سویچ آن کر دیا جس کے نتیجے میں ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں دو مزدوروں کی موت کے بعد ان کے رشتہ داروں نے لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر حلہ بول دیا۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

‌ کے سی آر معاشی دہشت گرد۔ریونت ریڈی،کالیشورم پر وائیٹ پیپر جاری کرنےکی مانگ

Read Next

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: انڈیا ٹی وی پول نے بی آر ایس کے لیے 72 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular