
حیدرآباد۔ ورکرس کے فنگر پرنٹس کی کلوننگ کرتے ہوئے ان کے تنخواہیں ہڑپ لینے والے جی ایچ ایم سی کے دو ملازمین کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزموں میں سینی ٹیشن فیلڈ اسسٹنٹس، سرکل 16، عنبرپیٹ ڈیویژن کے 40 سالہ شیویا اومیش ساکن کاروان اور 40 سالہ جے شیورام کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے 31کلوننگ پرنٹس اور بائیو میٹرک حاضری کی دو مشینیں ضبط کرلی گئیں۔
ملزمین نے غیر قانونی طریقہ سے صفائی ورکرس کی غیرحاضری پر ان کی تنخواہ حاصل کرنے کے مقصد سے انکے انگلیوں کے نشانات حاصل کئے اور یوٹیوب کے ذریعہ طریقہ دیکھ کر موم بتی اور فیوی گم کی مدد سے ورکرس کے فنگرپرنٹس حاصل کرتے ہوئے ان کی کلوننگ کی، یہ حکام ان ورکرس کی غیرحاضری میں ان کی حاضری ڈالتے ہوئے تنخواہ وصول کرتے ہوئے حکومت کو دھوکہ دے رہے تھے۔