
حیدرآباد ۔ پتنگ بازی کے دوران عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ایک پولیس ملازم کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ آج پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع قطب اللہ پور میں پیش آیا۔
الوال پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجشیکھر کا دوسرا بیٹا 20 سالہ آکاش خانگی کالج میں ڈگری میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ آج وہ پیٹ بشیر آباد ،این سی ایل کالونی کے ایک اپارٹمنٹ پر چڑھ کر پتنگ بازی کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل جانے کے نتیجہ میں بلندی سے نیچے گر کر زخمی ہو گیا تھا، ہاسپٹل منتقل کرنے پر ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔
علاقہ ناگول میں اتوار کی شام پانچ بجے تیرا سالہ ساتویں جماعت کا طالب علم شیوا کمار پرسناپتنگ بازی کے دوران چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہےکہ پرسنا پتنگ بازی میں مصروف تھا اسی دوران، اس کے دوست کا کتا اس پر حملہ کر دیا۔ کتے سے بچنے کیلئے پرسنا نے دوڑنا شروع کر دیا۔ اسی دوران گرگیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے جانچ جاری ہے۔