
شہرحیدرآباد میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں ڈرائیور محفوظ رہا۔پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح خیریت آباد میں کارڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔کار کے ایئربیلونس کے کھل جانے کے نتیجہ میں کار چلانے والا محفوظ رہا۔
ایودھیاجنکشن سے خیریت آباد جانے کے دوران نرنکاری ٹریفک آئی لینڈ کے قریب کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔