
حیدرآباد ۔ تلنگانہ کا بجٹ ہفتہ کو قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 10 فروری کی دوپہر 12 بجے تلنگانہ بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔ اسپیکر اسمبلی پرساد کمار نے اس بات کا اعلان کیا۔
جمعہ کو گورنر کے خطبہ پر اسمبلی میں تحریک تشکر مباحث کا اختتام ہوا۔ بعد ازاں اسپیکر نے ایوان کی کاروائی کو کل تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ 10 تاریخ کی دوپہر 12 بجے ایوان میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا بجٹ پیش کریں گے۔ کل صبح نو بجے کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کو منظوری دے دی جائے گی۔