تلنگانہ:قواعد کی خلاف ورزی۔ 15پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین پر مقدمہ

قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی 15پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔شہرحیدرآباد کے ایل بی نگرچنتل کنٹہ کے قریب آرٹی او عہدیداروں نے پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کی جانچ کی اور قواعد کی خلاف ورزی پر ان گاڑیوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ان بسوں میں فائرسیفٹی قواعد پرعمل نہیں کیاجارہا تھا۔

حکام نے انتباہ دیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافرین کی جانوں سے کھلواڑ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔سنکرانتی تہوار منانے کیلئے حیدرآباد سے بڑی تعداد میں لوگ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے آبائی اضلاع جاتے ہیں جس کے پیش نظرمسافرین کی سلامتی کے لئے آرٹی او چوکس ہوگیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہر

Read Next

تلنگانہ:ضلع کاماریڈی میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular