
سیلاب متاثرین کے لیے 100 کروڑ روپے کا عطیہ
حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کے سرکاری ملازمین نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 100 کروڑ روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نمائندگی کرنے والے ملازمین نے رضاکارانہ طور پر اس مقصد کے لیے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین وی لاچی ریڈی نے ریاست میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ملازمین کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ امداد اور راحت کاری میں مدد کے لیے یہ عطیہ ریاستی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
One Comment
[…] ملازمین نے تلنگانہ سیلاب متاثرین کے لیے 100 کروڑ روپے کا … […]