
کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری تلنگانہ کی سالانہ کانفرنس کا ڈپٹی سی ایم،اور فینانس منسٹر بھٹی ویکرمارکا نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وکرمارکا نے کہا تلنگانہ سرمایہ کاری کے لیے جنت ہے۔ ریاست میں تمام شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔ تلنگانہ حکومت ، چیف منسٹر، ریاستی کابینہ 24 گھنٹے چیف منسٹر عوام کے لئے دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی صورتحال نہیں ہوگی جب پچھلی حکومت کی طرح وقت نہ دیا گیا ہو۔
بھٹی نے کہا حیدرآباد کاسموپولیٹن سٹی ہے۔ ریاست دنیا کو درکار انسانی وسائل فراہم کرتی ہے۔ اوٹر رنگ روڈ اور ریجنل رنگ روڈ کے درمیان کئی کلسٹر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہزاروں ایکڑ میں فارمیسی بنانے کی پالیسی درست نہیں تھی اس لئے ہم نے فارما ویلج بنائیں گے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن شپس قائم کی جا رہی ہیں اور سب کے لیے سستی رہائش کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بھٹی نے کہا کہ موسی ندی کو خوبصورت اور سیاحتی مرکز بنانے کےاقدامات کیے جارہے ہیں۔لندن کی ندیوں کےطرز پر ترقی دینےکا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرپل آر کے سلسلے میں متعلقہ اضلاع میں دستیاب زرعی مصنوعات پر مبنی صنعتیں لگائیں
ریاست میں اچھا جغرافیائی ماحول ہے، زمین کی آبپاشی ہے، انسانی وسائل دستیاب ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کانگریس کی حکومت ہے جو آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سی ایم نے سالانہ رپورٹس جاری کیں۔ ریاستی چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔