
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے بی آر ایس کے کار گزار صدرو رکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راما راؤ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ تلنگانہ چیف منسٹر آفس کے آفیشل ایکس (سابق ٹیوٹر) پر ایک پوسٹ جاری کیا گیا جس میں ریونت ریڈی اور تارک راماراو کی تصویر لگائی گئیں ہیں۔
اس پوسٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے لکھا کہ ہر وقت عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہوئے ریاست کی ترقی کے لئے کام کرنے بھگوان انھیں اچھی صحت اور لمبی عمر عطا کرے ۔ جس پر تارک راماراو نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد نے بھی کے ٹی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
کے ٹی آر کو ، ریاست بھر میں پارٹی کارکنوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بی آر ایس لیڈر ہریش راؤ اور دیگر قائدین نے بھی تارک راماراو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی لمبی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریاست کے مخلتف علاقوں میں کے ٹی آر کی سالگرہ پر مختلف فلاحی پروگرام منعقد کئے گئے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ، مسحق لوگوں میں تحفہ، طلبا میں اسٹیڈی میٹریل تقسیم کئے گئے۔ خواتین میں سلائی مشین اور مریضوں میں پھل اور دیگر چیزیں تقسیم کی گئیں۔