نئے راشن کارڈ اور آروگیہ شری کارڈ پر وزیر سیول سپلائی کا بیان

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز کپٹن این اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ نئے راشن کارڈ کی اجرائی سے متعلق حکومت جلد فیصلہ لینے والی ہے۔ وزیر سیول سپلائر اتم کمار ریڈی نے کہ نئے راشن کارڈ کی اجرائی کے لئے ایک کابینی سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔

وزیر سول سپلائی نے کہاکہ کابینی سب کمیٹی نئے راشن کارڈ کی اجرائی کا جائزہ لے گی اور راشن کارڈ کی اہلیت کا تعین کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت ریاست میں 89 لاکھ سفید راشن کارڈ ہیں اس کے علاوہ بھی نئے راشن کارڈ کا مطالبہ ہے۔ کیونکہ گزشتہ 10سالوں میں بی آر ایس دور حکومت میں نئے راشن کارڈ جاری نہیں کئے گئے تھے۔

نئے راشن کارڈ کے لئے تازہ درخواستیں لی جائیں گئی ۔ریاستی وزیر نے کہا کہ آروگیہ شری اسکیم میں شامل ہونے کے لئے بعض افراد راشن کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے لوگوں کو راشن کارڈ کے بغیر آروگیہ شری کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن لینے والوں کے لئے راشن کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ ہے اور آروگیہ شری کارڈ کے لئے راشن کارڈ سے کوئی لنک نہیں رہے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے تارک راما راؤ کا یوم پیدائش، تلنگانہ وزیراعلیٰ، اسمبلی اسپیکر اور دیگرنے دی مبارکباد

Read Next

بجٹ میں تلنگانہ سے نا انصافی پر ریاستی اسمبلی میں قرار داد منظور، نئی ریاست سے انصاف کرنے کی مانگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular