
تلنگانہ کے وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ذات پر مبنی مردم شماری کروانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کو متفقہ طور پراسمبلی میں منظور کرنے پر تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
پونم پربھاکر نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ہم نے اس پر تمام جماعتوں کی رائے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی خواہش ہے کہ کمزور طبقات سماجی، سیاسی اور روزگار کے شعبوں میں ترقی کریں۔
ریاستی وزیر نے سابق وزیر بی سی ویلفیر پر ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ ایوان میں اس بل کو پیش کرنے کے دوران کئی بار ایوان کو گمراہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اگر بی سی کے ساتھ مخلص ہیں تو 10 سال میں اس پر بات کیوں نہیں کی؟ تمام لوگوں کی سروے رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی…؟