
کورونا کے نئے قسم جے این ون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر، اختیار کرنے کی ریاستی وزیرصحت دامودر راج نرسمہا نے حکام کو ہدایات دی ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس میں ریاستی وزیر صحت دامودرا راج نرسمہا نے حصہ لیا۔
مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ،نے ریاستوں کے وزرا اور عہدیدیداروں کے ساتھ کورونا کی نئی قسم پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ تلنگانہ کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود دامودر راج نرسمہا نے ریاستی سکریٹریٹ سے ورچول شرکت کی۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کی نئی قسم جے این ون کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات پر جانکاری دی ۔ اور مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر جانکاری حاصل کی ۔
اس ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری، ڈائرکٹر آف ہیلتھ اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔