
برطانیہ کی ایک سرکردہ طبی آلات تیار کرنے والی کمپنی سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ ہولڈنگز کے ڈائریکٹر، امر چدیپوتھو اورمنیجنگ ڈائریکٹر گوری سریدھرا، نے ڈا وس میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ اور وزیر آئ ٹی وصنعت سے ملاقات کی۔
سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ ہولڈنگز نے حیدرآباد میں اگلے دو تین سالوں میں 231.5 کروڑ روپئے کی ممکنہ سرمایہ کاری کے ساتھ ایک مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔ اس میں کئی ایسے آلات کی تیاری شامل ہوگی جو فی الحال ہندوستان میں تیار نہیں ہوتے ہیں اور یہ آسان ہیلت کئیر کی طرف ایک قدم ہوگا۔
فیز 1 میں، سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ ہولڈنگز جنرل سرجری کے آلات، مائیکرو سرجریوں میں استعمال ہونے والے درست سرجری کے آلات، آرتھوپیڈک پاور ٹولز، میکسو سرجری میں استعمال ہونے والے ڈرماٹومز، آلات برائے چشم اور کم سے کم ضرر آور سرجری آلات تیار کرے گا۔
فیز 2 میں، وہ روبوٹک طبی آلات کی تیاری میں توسیع کریں گے۔ایس آئی جی ایچ ایک مستحکم کمپنی ہے، جو این ایچ ایس ، وزارت دفاع (فوج) اور برطانیہ میں نجی ہسپتالوں کو سپلائی کا کام کرتی ہے۔
ان کا صدر دفتر ملٹن کینز میں ہے اور ترکی اور جرمنی میں مینوفیکچرنگ کی مخصوص یونٹس ہیں۔ برسوں کے دوران سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ ہولڈنگز نے 11 کمپنیاں حاصل کیں جن میں مشہور برانڈز جیسے اوسبورن اینڈ سیمنز، ویلپلان، ڈیکن سائنسز، ہینز والڈرک اور دیگر شامل ہیں، جو کہ ہیلت کئیر کی صنعت میں برطانیہ کے ممتاز برانڈز کے لیے ایک کنسولیڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔