شہر سے پُر اسرار طور پر لاپتہ سب انسپکٹر کا پتہ چل گیا

حیدرآباد ۔ شہر میں ایک سب انسپکٹر پولیس پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اس کا پتہ چل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2014 کی بیاچ سے تعلق رکھنے والے راجیشور ریڈی جو کہ راجندر نگر کے رہنے والے بتائے گئے ہیں شہر کے مادھا پور پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

پیر کی صبح وہ کرسمس بندوبست میں جانے کے بہانے گھر سے روانہ ہوئے اور واپس نہیں لوٹے ان کا سیل فون بھی بند تھا ،جس پر ان کی بیوی نے متعدد مرتبہ فون کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔ سب انسپکٹر کی بیوی نے مادھا پور پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں سے شکایت کی۔ اور انہوں نے راجندرنگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اطلاعات ملی ہے کہ سب انسپکٹر رات دیر گئے گھر واپس ہوگئے جس پر گھر والوں نے راحت کی سانس لی۔

Vinkmag ad

Read Previous

سنگارینی کالیزیونین کے انتخابات ،27ڈسمبر کو رائے دہی

Read Next

کرکٹ میچ کے ٹکٹس دلوانے کے نام پر دھوکہ ۔ گرگاوں سے ملزم گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular