کرکٹ میچ کے ٹکٹس دلوانے کے نام پر دھوکہ ۔ گرگاوں سے ملزم گرفتار

حیدرآباد ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے ٹکٹس کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہوئے ایک شخص کو ٹھگ لینے والے ملزم کو سائبر کرائم پولیس حیدرآباد نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہریانہ کے گر گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض نے 19 مارچ کو وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ کا ٹکٹ دلوانے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک شہری سے رابطہ قائم کیا۔ اس نے ملزم کی بات پریقین کر کے اس کے کھاتے میں پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کروا دی۔ بعد ازاں اس نے ٹکٹ نہیں دیا دھوکہ دیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کر کے سائبر کرائم پولیس نے ریاض کو گرفتار کر لیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

شہر سے پُر اسرار طور پر لاپتہ سب انسپکٹر کا پتہ چل گیا

Read Next

کم عمر طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular