
حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ مادھا پور میں ایک طالب علم نے پھانسی لے لی۔ پولیس کے مطابق 17سالہ ٹی ونئے مادھا پور میں واقع خانگی کالج میں آئی آئی ٹی اکیڈیمی میں کوچنگ لیتے ہوئے ہاسٹل میں مقیم تھا۔ آج اس نے پھانسی لے لی۔
تحقیقات کے د وران پولیس کو معلوم ہوا کہ طالب علم نے حال ہی میں آئی آئی ٹی جے ای ای امتحان لکھا تھا، کم نشانات آنے کی وجہ سے کافی مایوس تھا اور اس نے پھانسی لے لی۔