ریونت ریڈی کی کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل مضحکہ خیز: شروان

حیدرآباد- بی آر ایس لیڈر ڈاکٹر ڈی شراون نے تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کی جانب سے ریاست میں آزادی، مساوات اور جمہوریت کو بحال کرنے کے لئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ریونت ریڈی کے اس بیان سے رونا یا ہنسنا سمجھ میں نہیں آرہا ہے کیونکہ ریونت ریڈی کو ریاست میں جو آزادی، مساوات اور جمہوریت حاصل ہے شاید کسی اور کو حاصل نہیں ہے، کیونکہ ریونت ریڈی کی جانب سے چندرشیکھرراو حکومت کو گرانے کی سازش کرنے کے دوران رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی وہ جیل میں نہیں ہے اور باہر آزادی کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔

بی آر ایس لیڈر ڈاکٹر ڈی شراون نے کہا کہ ریونت ریڈی کو ہر طرح کی آزادی ہے اس لئے ان کے خلاف اراضی معاملے کرنے اور بلیک میل کے الزام عائد ہونے کے بعد بھی وہ جیل میں نہیں ہے یہاں تک کہ تلنگانہ کے لئے اپنی جان کی بازی لگانے کے لئے تیار رہنے والے چندرشیکھرراو اور ان کے ارکان خاندان ہی نہیں بلکہ چیف منسٹر کے پوتے ہمانشو کے خلاف بھی غلط بیانی کرنے کے باوجود ریونت ریڈی جیل میں نہیں ہیں اس لئے کہ تلنگانہ میں آزادی ہے۔

شراون نے پی سی سی صدر ریونت ریڈی سے سوال کیا کہ انھیں مزید کس طرح کی آزادی چاہیے کیا ایسی آزادی چاہیے جس میں چندرشیکھرراو خاندان کو گالیاں دے سکے۔یا پھر رئیل اسٹیٹ کے معاملے کرنے اور جبری وصولی کے لئے آزادی چاہیے تلنگانہ میں چندرشیکھرراو کی حکمرانی میں عوام کو ہر طرح آزادی اور مساوات حاصل ہیں ذات پات اور مذاہب سے بالاتر ہو کر تمام لوگ جمہوری ماحول میں میں برابری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چین کے سابق وزیر اعظم لی کیانگ کا انتقال

Read Next

آصف نگر میں پولیس نے 1.78 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی

Most Popular