
شادی کا وعدہ کر کے خاتون کی عصمت ریزی کرنے اور اس دھوکہ دینے کے الزام میں حیدرآباد کی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
ساوتھ زون پولیس کے مطابق سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے25 سالہ نوجوان غوث نے پرانا شہر کے علاقہ کشان باغ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے شادی کا وعدہ کر کے اس کی عصمت ریزی کی۔ اس سلسلے میں خاتون کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر کے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔