
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافات میں واقع مدرسہ کے طالب علم کا ساتھی نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق16سالہ محمدرقیم پوپال گوڑہ میں واقع ایک مدرسہ میں زیرتعلیم تھے۔ ان کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔
ان کے ایک ساتھی نے فیس بک پر رقیم سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک پوسٹ قابل اعتراض گیت کے ساتھ اپ لوڈ کیا جس پر محمدرقیم نے اعتراض کیا۔ اس مسئلہ پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ساتھی لڑکے نے محمدرقیم کو بے دردی سے پیٹ دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے اور ان کی موت ہوگئی۔ نارسنگی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔