7سال کے بچے کی پولیس بننے کی خواہش ہوئی پوری

حیدرآباد پولیس نے کینسر سے متاثر سات سالہ بچے سائی کی پولیس عہدیدار بننے کی خواہش پوری کی۔ ریاست آندھرا پردیش کے گنٹور سے تعلق رکھنے والا معصوم لڑکا گزشتہ ایک سال سے کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار ہے۔

لڑکا بنجارہ ہلز کے خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے، اس کی خواہش ہے کہ بڑا ہو کر پولیس بنے، اس کی اس خواہش سے دواخانہ کے عملہ نے “میک وش فاؤنڈیشن” کے ذمہ داروں کو واقف کروایا۔ انہوں نے پولیس کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ قائم کیا اور سائی پولیس عہدیدار کی وردی پہنے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن پہنچا اور وہ عہدیدار کی کرسی پر بیٹھا۔ پولیس عہدیداروں نے اس کا استقبال کیا اور اسے تحفے دئیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مسلم لیڈروں نے کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

Read Next

ریونت ریڈی نے ڈی ایس پی نلینی کو بحال کرنے کی عہدیداروں کو دی ہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular