
تلنگانہ میں خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کے بعد خواتین کی بڑی تعداد بسوں میں سفر کر رہی ہیں۔ مردوں اور عورتوں کے سوار ہونے اور ایک ہی دروازے سے اترنے کی وجہ سے حال ہی میں کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے آر ٹی سی حکام نے ایک اہم فیصلہ لیا۔
حکام نے بس کے اگلے دروازے پر خواتین کی تصویر اور پچھلے دروازے پر مردوں کی تصویر لگادی ہے۔اس طرح حکام نے تجویز کیا کہ یہ تجویز خواتین ان کیلئے الاٹ کردہ دروازے اور مرد ان کے لئے الاٹ کردہ دروازے سے بس میں داخل ہوں۔ کنڈکٹرس کا کہنا ہے کہ اس طرح سفر بغیر کسی پریشانی کے آسانی سے گزرے گا۔