وزیراعظم کے جلسہ میں سیکورٹی کی چوک !

حیدرآباد۔ سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں وزیراعظم کی تقریر کے دوران ایک لڑکی لائٹ اسٹینڈ پر چڑھ گئی ۔ لڑکی کو اسٹینڈ پر چڑھتے دیکھ کر مودی نے اپنی تقریر روک دی اور اس سے نیچے اترنے کی اپیل کی۔ پی ایم نے کہا کہ لائٹ اسٹینڈ پر کرنٹ لگ سکتا ہے۔ لیکن لڑکی نہ مانی بلکہ اوپر چڑھنے لگی۔ اسی دوران سیکورٹی عملے کے ارکان اوپر چڑھے اور بڑی مشکل سے لڑکی کو نیچے لائے۔ لڑکی کا نام کویتا ہے اور وہ ایک طالبہ ہے۔ لڑکی نے کہا کہ انہیں نریندر مودی کی سیاست پسند نہیں کیونکہ ان کے قول و فعل میں فرق ہے۔

وزیراعظم کی تقریر کے دوران پبلک ایریا میں نصب لائٹ اسٹینڈ میں شارٹ سرکٹ ہوگیا۔ جس کی وجہ سے لائٹ اسٹینڈ کے قریب آگ لگ گئی اور آس پاس دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔ یہ دیکھ کر وزیر اعظم نے اپنی تقریر روک دی اور فائر مین سے فوری طور پر آگ پر قابو پانے میں مدد کی اپیل کی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔ گراؤنڈ میں پلاسٹک کی کرسیاں تھیں، اگر آگ بھڑکتی تو صورتحال سنگین ہوسکتی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے سی ای او نے ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ ایم سی ایم سی کی خلاف ورزی کرنےوالے اشتہارات کو ہٹائیں

Read Next

تلنگانہ بحران کا شکار، عوام موقع پرست سیاست سے ہوشیار رہیں:مودی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular