حیدرآباد: اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے 6 مراکز اور آس پاس کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

تلنگانہ اسمبلی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی اتوار 3 ڈسمبر کو ہوگی ۔ ریاست بھرمیں 49 رائے شماری کے مرکز بنائے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں قائم کئے گئے6 گنتی کے مراکز اور آس پاس کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کل ای وی ایم کو اسٹرانگ رومز میں منتقل کیا گیا تھا۔ فی الحال ان کی حفاظت مسلح CAPF اہلکار کر رہے ہیں۔ بیرونی سیکورٹی کا انتظام تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس اور مقامی پولیس کرتی ہے۔

دفعہ 144 نافذ کرنے کے علاوہ، ریپڈ ایکشن فورس، تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس، سٹی آرمڈ ریزرو، اور کوئیک رسپانس ٹیم
اتوار کو تعینات کی جائے گی۔حیدرآباد میں گنتی مراکز میں مجموعی انتظامات کی نگرانی ڈی سی پی رینک کے افسران کریں گے۔

تلنگانہ انتخابی نتائج سے پہلے، زیادہ تر ایگزٹ پولس نے کانگریس کے لیے برتری کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم، کچھ ایگزٹ پول کے نتائج نے معلق اسمبلی کے امکان کا اشارہ بھی دیا ہے۔

کسی بھی پارٹی کو حکومت سازی کا جادوئی عدد 60 سیٹ نہیں ملتے ہیں تو مجلس اور بی جےپی ، کے کنگ میکر کے طور پر ابھرنے کا امکان ہے۔ لیکن اتوار کو ہی ظاہر ہوگا کہ اب کی بار تلنگانہ میں کس کی ہوگی سرکار۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسمبلی انتخابات کی تکمیل کے ساتھ ہی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

Read Next

ریزلٹ سے پہلے نئے منتخب ایم ایلز کو متحد رکھنے کانگریس کی حکمت عملی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular