
تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے پہلی تاریخ کو سرکاری ملازمین تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں اور اس کا سہرا کانگریس حکومت کے سر جاتا ہے۔
نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یکم مارچ کو 3 لاکھ 65 ہزار ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ دو لاکھ 85 ہزار سابق ملازمین کے وظائف ان کے بینک کھاتوں میں جمع کروائے گئے۔
ملو بھٹی وکرامارکا نے بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں کبھی بھی سرکاری ملازمین کو ایک تاریخ کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ انہوں نے ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی ضمانتوں پر عمل آوری کے معاملے میں سست روی کا مظاہرہ کئے بغیر شفاف رہیں۔