سبیتا اندرا ریڈی کے گن مین نے گولی مار کر خودکشی کرلی

حیدرآباد ۔ ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے گن مین نے فائرنگ کرکے خودکشی‌کرلی۔یہ واقعہ حیدرآباد میں اتوارکو پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت فاضل علی کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سری نگر کالونی میں واقع ایک ہوٹل میں انہوں نے صبح 6 بجے یہ انتہائی اقدام کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اپنے بیٹے یا بیٹی سے بات کرنے کے بعد انہوں نے خودکشی کر لی۔

اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیر پی سبیتا اندرا ریڈی، متعلقہ ڈی سی پی جویل ڈیوس موقع پر پہنچے کر معائنہ کیا۔خودکشی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھرا پردیش کی کابینہ نے ذات پات کی مردم شماری کو منظوری دی

Read Next

متحدہ کھمم ضلع میں چیف منسٹر کے سی آر کا جلسہ عام آج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular