
حیدرآباد: نامعلوم ڈاکوؤں نے گڈی ملکاپور میں ٹبرمل جیولرس کے منیجر سے 35 لاکھ روپئے کا بیگ چوری کرلیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی نصف شب کے قریب ریتی باؤلی ایکس روڈ پلر نمبر 28 کے قریب پیش آیا۔
متاثرہ، سری کانت، ٹبرمل جیولرس کا مالک، بنجارہ ہلز میں واقع اپنی سونے کی دکان سے عطاپور کی طرف جا رہا تھا۔ وہ پین خریدنے کے لیے ریتی باؤلی ایکس روڈ پر رکا اسی دوران پلسر بائیک پر سوار دو حملہ آوروں نے اس کے ہاتھ سے بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔
سری کانت نے بتایا کیا کہ دونوں افراد ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت مشکل ہو رہی تھی۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: