
حیدرآباد ۔ پینڈنگ چالانات پر پر چھوٹ کے ذریعہ تلنگانہ بھر میں گاڑی سواروں نے 9.61 لاکھ چالانات ادا کی جسکے ذریعہ 8.44 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔
حیدر آباد کمشنریٹ کے حدود میں 3.54 لاکھ چالانات کی ادائیگی کے ذریعہ 2.62 کروڑ ، سائبر آباد کمشنریٹ کے حدود میں 1.82 لاکھ چالانات کی ادائیگی کے ذریعہ 1.80 کروڑ اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں 93 ہزار چالانات کی ادائیگی کے ذریعہ 76.79 لاکھ روپے گاڑی سواروں نے ادا کئے ۔
گاڑی سواروں کی جانب سے چالانات کی رقم کی ادائیگی کے لئے ٹریفک ویب سائٹ کھولنے پر آج بھی سرور ڈاون ہونے کی شکایت کی جارہی ہے۔