
حیدرآباد پولیس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے بموجب 34سالہ سنتوش نامی شخص نے چھٹویں جماعت کی طالبہ کو بہلا پھسلا کر 5 جنوری کو اس کی عصمت ریزی کردی۔
بعد ازاں ملزم لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ کلثوم پورہ پولیس نے اس معاملہ میں عصمت ریزی کا کیس درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔