
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے مجرم کو شہر کی ایک عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنائی۔ 28 سالہ انجیت کمار کا تعلق ضلع رنگارڈی کے مانچال منڈل سے ہے،اس نے سال 2017 میں اسی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت کی تھی۔
اس کے خلاف منچل پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ یہ مقدمہ شہر کی ایک مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا آج عدالت نے مجرم کو 20 سال قید کی سزا سنائی۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے مجرم کو سزا دلوانے کے لیے شواہد پیش کرنے پر ملازمین پولیس کو مبارکباد پیش کی۔