راجناتھ سنگھ نے حیدرآباد میں ایئر فورس اکیڈمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حیدر آباد کے ڈنڈیگل میں واقع ایر فورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کی سلامی لی۔ ہندوستانی فضائیہ کی مختلف شاخوں کے 212 عہدیداروں نے اس تربیت کی کامیاب تکمیل کی ہے۔

ان میں 25 خاتون عہدیدار بھی شامل ہیں اس موقع پر 8 عہدیداروں، انڈین کوسٹ گارڈ کے 9 اور دوست ممالک کے دو عہدیداروں کو وزیر موصوف نے تربیت کی کامیابی سے تکمیل پرونگس عطا کئے۔ ساتھ ہی انہوں نے پریسیڈنٹ کمیشن بھی بہتر مظاہرہ پر عطا کئے۔۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تربیت کی تکمیل کرنے والوں سے کہا کہ وہ نئی سونچ اور نئے خیالات کے تئیں کھلے پن اور تصوریت کو کسی بھی حال میں نہ کھوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے کیڈ میں یقینا کافی پر جوش، نئی سوچ اور تصوریت سے بھرے ہوئے ہیں ، اگر وہ اس خوشی ، توانائی، اس تصوریت کو اپنے روزمرہ کے کام سے ایک منٹ پہلے بھی یادرکھیں گے ، تو یقینا وہ اس تصوریت کو کبھی نہیں کھوئیں گے ۔ کیڈٹ کے طور پر توانائی، جدت اور تصوریت ہمیشہ ان کے اندر رہے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کی سلامی بھی لی اور فضائیہ کے طیاروں کی کرتب بازی کا بھی مشاہدہ کیا۔ نوجوان پائلٹس سے سلامی لی۔ بعد ازاں دیگر ممالک کے فوجی افسران نے نوجوان پائلٹس کے ساتھ مل کر مشقیں دیکھیں۔ اس پروگرام میں تربیت یافتہ 213 نوجوان پائلٹس نے حصہ لیا۔ پریڈ کے بعد نوجوان پائلٹ باضابطہ طور پر فضائیہ میں شامل ہو جائیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں سڑک حادثہ خاتون ہلاک

Read Next

سابق گورنرآربی آئی، رگھو رام کی چیف منسٹرتلنگانہ کی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular