جائیداد کا تنازعہ، باپ کے ہاتھوں بیٹے کا قتل

حیدرآباد کے مضافات میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل کی واردات کی تحقیقات میں بعض چونکا دینے والے حقائق کا علم ہوا ہے۔ یہ واردات حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات پیش آئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرینواس گوڑ ساکن منگانور کا بیٹا 28سالہ ونئے کمار گوڑ جب دو سال کا تھا سرینواس گوڑ کی پہلی بیوی فوت ہوگئی۔ جس کے بعد سرینواس نے دوسری شادی کرلی۔ چند سال قبل سرینواس گوڑ نے اپنا مکان دوسری بیوی مادھوی کے نام کردیا جس پر ونئے کمار گوڑ نے اعتراض کیا تو اسے گھر سے نکال دیا گیا۔

اسی دوران بیٹے نے گاوں میں واقع 30گنٹہ اراضی میں سے اسے حصہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس مسئلہ پر باپ بیٹے کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے کل رات بھی یہی بات کو لے کر ان دونوں میں جھگڑا ہوا اور باپ نے بیٹے پر پھاوڑے سے حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں ماں بیٹے کی خودکشی

Read Next

الکٹورل بانڈ کے نام پر آندھراپردیش ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو ڈھائی کروڑ کا دھوکہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular