بی آرایس کی منفی تشہیر کےلئےگاندھی بھون میں رکھی گاڑیوں کوپولیس نےکیا ضبط

تلنگانہ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں، بی آرایس مخالف انتخابی تشہیری مہم کی گاڑیوں کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ ان گاڑیوں کو کانگریس پارٹی تلنگانہ حکومت اور بی آر ایس کی منفی تشہیر کے لئے استعمال کر رہی تھی ۔ پولیس نے‌گاندھی بھون میں داخل ہوکر گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔

گاندھی بھون سے عملہ نکلنے کےبعد پولیس گاندھی بھون میں داخل ہوئی اور گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ کانگریس نے پولیس پر بی آر ایس کی کٹھ پتلی کی طرح کام کرنے کا الزام لگایاہے۔ کانگریس پارٹی کی گاڑیوں کو گاندھی بھون کو فورا واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر تلنگانہ بھر میں احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

مکیش امبانی کو دھمکی۔ ممبئی پولیس نے کیا نوجوان کو گرفتار

Read Next

چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کا 54 حلقوں میں طوفانی دورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular