سکندرآباد میں مندر کو نقصان پہنچانےکامعاملہ: ہندو تنظیموں کے احتجاج کو پولس نے ناکام بنا دیا۔

حیدرآباد: اس ہفتہ کے اوائل میں متھیالما مندر میں مورتی کی توڑ پھوڑ کے بعد سنیچر کو سکندرآباد میں ہندو تنظیموں کے ذریعہ منعقد کئے گئے احتجاج کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔

یہ احتجاج پیر کی صبح ایک واقعہ سے شروع ہوا، جب ایک نامعلوم شخص کماری گوڑا میں واقع متھیالما مندر میں داخل ہوا اور مندر کی مورتی کونقصان ہنچایا۔اسی دوران مقامی لوگوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ سی سی ٹی وی میں قید یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر ہندو تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

ہفتہ کی صبح یہ گروپس سکندرآباد میں جمع ہوئے تاکہ ملزمین کو سخت سزا دی جائے۔ جب مظاہرین نے مارچ کیا تو پولیس نے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔

صورتحال اس وقت شدت اختیار کر گئی جب مظاہرین نے پولیس پر جوتے، کرسیاں اور پانی کی بوتلوں سمیت دیگر اشیاء پھینکیں۔ جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور طاقت کا استعمال کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

گروپ 1 کے امیدواروں کا جی او 29 کے خلاف احتجاج ۔

Read Next

ہریش راؤ نے گروپ-1 بھرتیوں میں ناانصافیوں پر تنقید کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular