سائبرآباد سی پی آفس پر احتجاجی بی آر ایس قائدین کو پولیس نے حراست میں لیا۔

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے دفتر کے باہر اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب پولیس نے بی آر ایس قائدین کو گرفتار کرلیا جو بی آر ایس ایم ایل اے کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کے الزام میں شیرلنگم پلی ایم ایل اے اریکاپوڈی گاندھی اور ان کے حامیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔ گرفتار قائدین میں ہریش راؤ، ویمولا پرشانت ریڈی، گنگولا کملاکر، وڈی راجو روی چندرا، اور پالا راجیشور ریڈی شامل ہیں۔ انہیں شمش آباد پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

بی آر ایس قائدین نے ایم ایل اے گاندھی کی رہائی پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہریش راؤ نے دھمکی دی کہ اگر گاندھی کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ عدالت سے رجوع

کریں گے۔

یہ احتجاج بی آر ایس ایم ایل اے کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر گاندھی کے ساتھیوں اور کانگریس کارکنوں کے حملے کے بعد ہوا۔ انہوں نے کوشک ریڈی کے گھر پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے، کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا، اور بی آر ایس کارکنوں پر کرسیوں سے حملہ کیا۔ پولیس نے مداخلت کی اور گاندھی کو جائے وقوعہ پر گرفتار کر لیا۔

اس حملے کے ردعمل میں بی آر ایس قائدین سائبرآباد سی پی آفس کے باہر جمع ہوئے اور کوشک ریڈی پر حملہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ہریش راؤ نے بی آر ایس کے دیگر قائدین کے ساتھ حملہ آوروں کی گرفتاری تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے حملے کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سی آئی اور اے سی پی کو فوری طور پر معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران پولیس نے بی آر ایس کے کئی لیڈروں کو زبردستی گرفتار کرتے ہوئے گاڑیوں میں گھسیٹ لیا۔ ہریش راؤ نے مبینہ طور پر گر کر اپنا ہاتھ زخمی کردیا جس وقت پولیس انھیں حراست میں لینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصادم ، ایم ایل اے اریکاپوڈی گاندھی نے کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔

کوشک ریڈی کے گھر پر کانگریس کارکنوں کا حملہ، کے ٹی آر نے کی مذمت

کوشک ریڈی کے گھرپرحملہ،ہریش راؤ نے کی قیادت میں کمشنرآفس پر ‘بی آر ایس’ کا احتجاج ،حملہ آواروں پر کاروائی کی  مانگ 

Vinkmag ad

Read Previous

سنگاریڈی میں چھ سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے الزام میں عدالت نے ایک شخص کو سزائے موت سنائی

Read Next

کوشک ریڈی، دیگر بی آر ایس لیڈروں کو پولیس نے اریکاپوڈی گاندھی کی رہائش گاہ پر جانے سے روک دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular