
حیدرآباد ۔ ریاستی وزیر شریدھر بابو نے بتایا کہ یکم جنوری سے حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کی۔ ریاستی وزیر نے بتایا کہ نمائش کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش میں اس مرتبہ 2400 سے زائد اسٹالس قائم رہیں گی۔انہوں نے نمائش آنے والوں کو ماسک لگانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نمائش گراؤنڈ میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
نمائش کے پیش نظر پیش نظر آر ٹی سی کی خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی اور میٹرو ٹرین کے اوقات میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔